سپیشل بچوں کی مکمل کفالت اور سہولیات فراہمی کا حکم

سپیشل بچوں کی مکمل کفالت اور سہولیات فراہمی کا حکم

خانیوال ،میاں چنوں (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ سپیشل بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت کیلئے کوشاں ہے ۔

،اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے سپیشل بچوں کی مکمل کفالت اور سہولیات فراہمی کا حکم دیا ہے ۔انہوں نے سپیشل ایجوکیشن سکول عبدالحکیم کا دورہ کرکے سپیشل بچوں سے ملاقات کی اور ان کے کورسز و کلاس رومز کا معائنہ کیا۔محمد علی بخاری سپیشل بچوں میں گھل مل گئے ،انکی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھاکہ سپیشل بچے ہمارے معاشرے کا اہم رکن،بامقصد شہری بنانا ترجیح ہے ،سپیشل ایجوکیشن اداروں تک ہر بچے کو رسائی دینے کیلئے اقدامات جاری ہیں،ادارے بچوں کی صلاحیتیں نکھارنے کیلئے جدید ٹیکنکل کورسز کا آغاز کریں،سکول دورہ کے دوران اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا محسن عالم ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شاہد رحمن بھی ڈی سی کے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے یونین کونسل غوث پور،چک بھوسی پنڈی میاں چنوں کا دورہ کرکے صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں