خانیوال غلہ منڈی مسائلستان ، 14 غیر قانونی دکانیں تعمیر

خانیوال غلہ منڈی مسائلستان ، 14 غیر قانونی دکانیں تعمیر

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)غلہ منڈی خانیوال مسائل کا گڑھ بن گئی، غیر قانونی طور پرچودہ دکانیں تعمیر ۔

، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کے آڑھتیوں سے توہین آمیز رویہ،سیوریج کا ناقص نظام،لاکھوں روپے کے درجنوں درختوں کی غیر قانونی کٹائی اور اونے پونے فروخت ،آڑھتی سراہا احتجاج بن گئے ،ڈپٹی کمشنر کو مسائل کے حل کے لیے غلہ منڈی دور کی دعوت ،مارکیٹ کمیٹی کا غیر اخلاقی رویہ تبدیل نہ ہوا تو کاروبار بند کرنے کرنے کا اعلان۔تفصیلات کے مطابق انجمن آڑھتیان غلہ منڈی خانیوال کے صدر چودھری منیر احمد، جنرل سیکرٹری طارق محمودودیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ غلہ منڈی خانیوال مسائلستان بن گئی،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے تعمیر ہونے والی 14 غیر قانونی دکانوں کی وجہ سے منڈی میں زرعی اجناس رکھنے کے لیے جگہ تنگ ہو ہوگئی،صفائی،سیوریج کا نظام تباہ، نشیبی علاقوں میں بارشی پانی جمع،سٹریٹ لائٹس نہ ہونے سمیت دیگر مسائل کا سامنا ہے ،کاروبارٹھپ ہوچکے ہیں،شکایات پر مسائل حل کرنے کے بجائے بدتمیزی کی جاتی ہے ۔انجمن آڑھتیاں نے وزیراعلیٰ ، سیکرٹری زراعت ، ڈی جی زراعت، کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان اور ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری سے مطالبہ کیا ہے کہ جنوبی پنجاب کی اہم ترین غلہ منڈی کے مسائل کو فوری حل اور تباہی ومسائل کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ مسائل حل نہ ہوئے تو کاروبار بند کردیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں