میٹرک کے پوزیشن ہولڈر پیف طلبہ کے اعزاز میں تقریب

میٹرک کے پوزیشن ہولڈر پیف طلبہ کے اعزاز میں تقریب

ملتان(خصوصی رپورٹر)میٹرک امتحانات 2024میں پوزیشنزحاصل کرنے والے پیف کے طلباء کے اعزاز میں ایک پُر وقار تقریب کا انعقاد ہوا۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے منسلک پارٹنر سکولوں کے میٹرک امتحانات 2024میں پوزیشنزحاصل کرنے والے طلباء میں مفت لیپ ٹاپ اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے ۔اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا بہترین ماڈل ہے اوریہ پیف کے سکولوں میں کوالٹی ایجوکیشن کی ایک زندہ مثال ہے کہ آج پیف سے منسلک طلباء بورڈز میں پوزیشنز حاصل کر رہے ہیں وہ آئندہ زندگی میں بہترین کارکردگی اور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک کا نام روشن کریں گے ۔ تقریب میں سیکرٹر ی سکولزایجوکیشن خالد نذیر وٹو،پارلیمانی سیکرٹری سکول ایجوکیشن نوشین عدنان، ممبر چیف منسٹر ٹاسک فورس مزمل محمود، پروگرام ڈائریکٹر (پی ایم آئی یو) فاروق رشید، منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن شاہد فرید اور دیگر سینئر افسروں نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں