قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم کی ریجنل پولیس آفس آمد

قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم کی ریجنل پولیس آفس آمد

ملتان(کرائم رپورٹر)پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کی ریجنل پولیس آ فس ملتان آ مد ۔

، ریجنل پولیس آفیسرز ودیگر افسروں نے ارشد ندیم کا استقبال کیا ۔ ان کی آ مد پر آ ر پی او نے گلدستہ پیش کیا اور ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے اس نوجوان نے ملک کے لئے گولڈ میڈل جیت کر نہ صرف قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے بلکہ ملک کے لاتعداد نوجوانوں کو بھی متاثر کیا ہے ۔ انہوں نے ارشد ندیم کو پولیس دفاتر کا بھی وزٹ کروایا، اہلکاروں نے اپنے درمیان ارشد ندیم کو پا کر خوشی کا اظہار کیا ۔ آ خر میں ریجنل پولیس آفیسرنے اولمپکس چیمپئن ارشد ندیم کو ملتان ریجن پولیس کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں