جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ:مینڈیٹ،اختیارات پر سفارشات تیار

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ:مینڈیٹ،اختیارات پر سفارشات تیار

ملتان (وقائع نگار خصوصی)پلڈاٹ نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی کارکردگی، مینڈیٹ اور اختیارات کے حوالے سے ابتدائی سفارشات تیار کر لی ہیں۔

۔تیار کردہ سفارشات حکومت پنجاب کو ارسال کی جائیں گی۔سفارشات کا جائزہ لینے کے لئے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری سائوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی نے مشاورتی اجلاس کی صدارت کی۔جنوبی پنجاب کے ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز، سپیشل سیکرٹریز اور ایڈیشنل سیکرٹریز نے جلاس میں شرکت کی جبکہ پلڈاٹ کے صدر فہیم احمد خان نے اجلاس کو بریفنگ دی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری سائوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پلڈاٹ کی جانب سے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی کارکردگی اور مینڈیٹ بارے سفارشات قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پلڈاٹ نے عوام،منتخب نمائندوں، سرکاری افسروں اور صحافیوں سمیت تمام سٹیک ہولڈرز سے تبادلہ خیال کے بعد سفارشات تیار کی ہیں۔فواد ہاشم ربانی نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ نے خطے کی ترقی کے حوالے سے بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور مختلف محکموں میں قابل فخر اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عوام کے مسائل کے حل اور ترقی کے لئے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی بہت ضروری ہے کیونکہ پبلک سروس ڈیلیوری کا اعلیٰ معیار عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کہا کہ پڈاٹ کی سفارشات پر عملدر آمد سے خطہ تعمیر و ترقی کے نئے سنگ میل عبور کرے گا۔انہوں نے واضح کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی سو فیصد کارکردگی کے لئے پولیٹیکل اونرشپ اور ایک مکمل فریم ورک تشکیل دینے کی ضرورت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں