زکریا یونیورسٹی:چائنیز لینگوئج کورس شروع کرنیکا فیصلہ

زکریا یونیورسٹی:چائنیز لینگوئج کورس شروع کرنیکا فیصلہ

ملتان(خصوصی رپورٹر) زکریایونیورسٹی کے طلبا وملازمین کے لئے چائنیز لینگویج کورس شروع کرانے کافیصلہ۔

 تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی میں داخلہ لینے والے طلباوطالبات کو چائنیز لینگویج کورسز کرانے کافیصلہ کیاگیاہے جس میں چائنیز زبان کی بنیادی تعلیم دی جائے گی جبکہ بنیادی تعلیم کاپہلا مرحلہ مکمل کرنے و الے طلبا کے لئے دوسرے مرحلے میں داخلے کئے جائیں گے یہ داخلے اوورک( آفس آف ریسرچ اینڈ کمرشل لائزایشن کے ذریعے ہوں گے زکریایونیورسٹی اور شینیانگ نارمل یونیورسٹی چین مشترکہ طور کلاسز کا انعقاد کریں گے چینی انسٹرکٹر لیکچر دیں گے یہ کورس طلبا کے لئے مفت ہوگاپی ایچ ڈی/ایم فل اور ہائر سمسٹر کے طلباء کو ترجیح دی جائے گی درخواست دینے کی آخری تاریخ 20 ستمبر 2024 مقرر کی گئی ہے جبکہ 23 ستمبر کوامیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی کلاس 24 ستمبر سے شرو ع ہوگی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں