ڈی سی کوٹ ادوں کا ریڑھی بازار سمیت مختلف وارڈز کا دورہ

ڈی سی کوٹ ادوں کا ریڑھی بازار سمیت مختلف وارڈز کا دورہ

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس بخاری چھٹی والے دن بھی متحرک رہے ،ریڑھی بازار سمیت مختلف وارڈز میں صفائی کا معائنہ،صفائی کی ناقص صورتحال پر شہریوں نے شکایات کے انبارلگادیے۔

جلد حل کرنے کی یقین دہانی،ناقص کارکردگی پر سینٹری سپروائزر کے خلاف سخت کارروائی کاحکم۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر سید منور عباس بخاری نے اتوار کے روز چھٹی کے باوجود منی بائی پاس روڈ پر بنائے گئے ریڑھی بازار کا دورہ کیا اورریڑھی بازار کے کئے گئے انتظامات کاجائزہ لیا ۔ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس بخاری نے وہاں پر موجود ریڑھی بانوں سے گفتگو کی ۔اس موقع پر ریڑھی بانو ں نے مسائل کے انبار لگا دیے ،ڈپٹی کمشنر نے تمام مطالبات کو میونسپل کمیٹی کے افسروں کو فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت بھی کی ،اس موقع پر کثیر تعداد میں ریڑھی بان بھی موجود تھے ،بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس بخاری نے وارڈ نمبر 10وارڈنمبر14سی پتل روڈ،کلمہ چوک،گاڈی چوک ،جی ٹی روڈ،منی بائی پاس روڈپر صفائی کا معائنہ کیا،وارڈ نمبر 14سی میں ناقص کارکردگی پرسینٹری سپروائزر کے خلاف سخت کارروائی کاحکم دے دیا جبکہ چیف آفیسر اور ایم او آئی کو روزانہ کی بنیاد پر وارڈز وزٹ کرنے کی ہدایت کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں