عوامی خدمت کے منصوبے جلد مکمل کئے جائیں،یوسف کسیلیہ

عوامی خدمت کے منصوبے جلد مکمل کئے جائیں،یوسف کسیلیہ

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)چیئرمین وزیر اعلیٰ پنجاب سپیشل انیشٹوز و ایم پی اے محمد یوسف کسیلیہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔۔۔

 اس موقع پر ممبران صوبائی اسمبلی میاں ثاقب خورشید، محمد نعیم خان بھا بھہ، خالد محمود ڈوگر، ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ اور دیگر محکموں کے افسر موجود تھے ۔اجلاس میں صاف ستھرا پنجاب پروگرام، پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری،اپنی چھت اپنا گھر، مارکیٹ میں اشیاء کی پرائس اور دیگر عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری کے تحت 3لاکھ افراد کی رجسٹریشن ہو چکی ہے ۔ہر یوسی میں دو دو پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری مراکز قائم ہیں جہاں شہری اپنے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں ضلع بھر میں ستھرا پنجاب پروگرام بھر پور طریقے سے جاری ہے اور یوسی سطح پر تمام وسائل استعمال کئے جارہے ہیں محمد ض کسیلیہ نے کہا کہ عوامی خدمت موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے وزیراعلیٰ کی طرف سے جاری عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو حقیقی معنوں میں عوامی خدمت اقدامات سے مستفید کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں