بستی ملوک، تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق
ملتان (کرائم رپورٹر )ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔بستی ملوک کے علاقے اڈا 5فیض کے قریب نامعلوم شخص سڑک کراس کررہاتھا ۔
کہ تیزرفتار گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگیا جو موقع پر ہی خالق حقیقی سے جاملا اور گاڑی ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جسکی لاش پولیس نے قبضے میں لیکر ہسپتال منتقل کردی جس کی شناخت نہ ہوسکی ۔