سکولوں اور کالجز کی بسوں پر بچوں کو پک اینڈ ڈراپ دینے کا حکم

سکولوں اور کالجز کی بسوں پر بچوں  کو پک اینڈ ڈراپ دینے کا حکم

ملتان(خصوصی رپورٹر) پنجاب کے سکول اور کالجز کی بسوں پر بچوں کو پک اینڈ ڈراپ دینے کا حکم تفصیل کے مطابق سموگ کی روک تھا م کے لئے صوبے بھر کے سکولوں کو فوری طور پر بچوں کو پک اینڈ ڈراپ دینے کاحکم سامنے آگیا ۔

محکمہ سکولز کاکہنا ہے کہ عدالت عالیہ کے احکامات کی روشنی میں یہ اقدام اٹھایا عدالتی حکم کے مطابق پنجاب کے سکول اور کالجز بسوں پر بچوں کو پک اینڈ ڈراپ دیں، محکمہ سکول ایجوکیشن احکامات نہ ماننے والے سکول، کالجز کے خلاف کارروائیاں کرے اس حکم کے بعد تمام سکولوں کو ہدایت کردی گئی ہے اس ماہ کے وسط تک بس سروس کویقینی بنایا جائے مقررہ مدت کے بعد کارروائی کی جائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں