غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث 2خواتین اور انسانی سمگلر زیر حراست

غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث  2خواتین اور انسانی سمگلر زیر حراست

ملتان(کرائم رپورٹر )شہری محمد راشد نے ایف آئی اے میں درخواست دی کہ ملزم محمد وسیم نے مجھے کینیڈا بھجوانے کا جھانسہ دیکر 8لاکھ روپے کی رقم بٹور لی اور ۔۔۔

رقم بٹورنے کے بعد ملزم منظر عام سے ہی غائب ہوگیا ایف آئی اے شہری کی درخواست پر ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دیکر لاہور میں کامیاب ریڈ کرکے گرفتار کرلیا ۔ایف آئی اے نے ایئر پورٹ پر بیرون ملک سے آنے والی دو خواتین کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ۔ ایئر پورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن عملہ نے دو خواتین جن کی شناخت نغمہ بی بی اور ثمینہ بی بی جو ڈیرہ غازیخان کی رہائشی تھی کو تحویل میں لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں