ایران نے اسرائیل کو منہ توڑ جواب دیا:عارف سجاد

 ایران نے اسرائیل کو منہ  توڑ جواب دیا:عارف سجاد

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )امیدوار برائے صوبائی اسمبلی وسابق ٹکٹ ہولڈر پی پی 209راؤ عارف سجاد نے کہا ہے کہ ایران نے اسرائیل کو منہ توڑ جواب دیا۔

اسماعیل ہنیہ اور سید حسن نصر اللہ کی شہادت کا ایران نے میزائلوں کے ساتھ بدلہ لیا۔ امت ہے مسلمہ کو یکجا ہو کر ایران کا ساتھ دینا چاہیے تا کہ مظلوم فلسطینیوں کو ان کا حق مل سکے اور ان کے اوپر جو مظالم ڈھائے جا رہے ہیں ان کا مداوا ہو سکے ۔ اسرائیلیوں کی بمباری سے آج غزہ ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے عورتیں اور بچے بھوک اور پیاس اور خوراک کی کمی سے شہید ہو رہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں