خوراک میں ملاوٹ کا خاتمہ اولین ترجیح،زبیر اعجاز

خوراک میں ملاوٹ کا خاتمہ اولین ترجیح،زبیر اعجاز

ملتان (لیڈی رپورٹر) زبیر احمد اعجاز نے ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ کے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی کام شروع کردیا۔

چارج سنبھالتے ہی ریجنل ڈائریکٹوریٹ آفس پنجاب فوڈ اتھارٹی ملتان کا دورہِ کیا اور مختلف ونگز کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ فیلڈ ٹیمز اور دیگر ونگز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کام میں مزید بہتری کیلئے ہدایات جاری کیں۔ ڈائریکٹر آپریشنز کہ جانب سے تمام سٹاف کی حاضری بھی چیک کی گئی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر آپریشنز زبیر احمد اعجاز کا کہنا تھا کہ ساؤتھ پنجاب سے خوراک میں ملاوٹ اور جعل سازی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کو معیاری دودھ اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء یقینی فراہمی کیلئے مزید اقدامات کیے جائیں گے ۔ صحت دشمن عناصر معاشرے کیلئے ناسور ہیں معافی کی کوئی گنجائش نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں