زکریا یونیورسٹی:ہیلمٹ ،لائسنس کی پابندی لاگوکرنیکا فیصلہ

زکریا یونیورسٹی:ہیلمٹ ،لائسنس کی پابندی لاگوکرنیکا فیصلہ

ملتان(خصوصی رپورٹر)زکریایونیورسٹی میں ہیلمٹ اور لائسنس کی پابند ی کرنے کافیصلہ تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زبیر اقبال نے ریجنل پولیس آفیسر ملتان کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری سے ملاقات کی ۔ملاقات میں یونیورسٹی کی سکیورٹی سے متعلق امور زیر بحث آئے ۔

ملاقات میں پروفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر ریزیڈنٹ آفیسر بھی موجود تھے ۔ یونیورسٹی میں سکیورٹی کی بہتری کے لئے تجاویز پیش کی گئیں جن میں ٹریفک پولیس اور ڈسٹرکٹ ایڈ منسٹریشن کے تعاون سے یونیورسٹی میں ٹریفک کی آگاہی کے متعلق واک کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں یونیورسٹی میں موٹر سائیکل سواروں کی لئے ہیلمٹ اور لائسنس پر سختی سے پابندی کا فیصلہ کیا گیا اور اس میں تعاون کی لئے پولیس کی جانب سے یونیورسٹی کے دونوں گیٹوں پر ٹریفک وارڈن کی تعیناتی کی جائے گی تا کہ ان ہدایات پر پابندی نہ کرنے والوں کا چالان کیا جائے اور انکو جرمانہ کیا جائے ۔ یونیورسٹی میں ٹریفک پولیس کی جانب سے موقع پر ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے سلسلے کو جاری رکھا جائے گا اور یہ ٹیم مختلف شعبہ جات میں جا کر لائسنس بنائے گی۔ ریجنل پولیس آفیسر نے وائس چانسلر کو یونیورسٹی میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئیے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں