بلوچستان میں پنجابی مزدوروں کو تحفظ دیا جائے ،ارشد بھٹہ

بلوچستان میں پنجابی مزدوروں کو تحفظ دیا جائے ،ارشد بھٹہ

ملتان (لیڈی رپورٹر)سٹی کونسل ملتان کے صدر ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں مزدوری کی غرض سے جانیوالے مزدوروں کو وفاقی و صوبائی حکومتیں تحفظ دیں ۔

خصوصاََ جنوبی پنجاب کے مزدوروں کو ہی کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔بے قصور اور بچوں کی روزی کمانے جانیوالے مزدوروں کا قتل عام حکومتی رٹ چیلنج کرنے کے مترادف ہے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب سخت ایکشن و نوٹس لیں اور ان واقعات کا سدباب کریں ۔بصورت دیگر بین الصوبائی نفرتیں کسی اور بڑے حادثے کا پیش خیمہ ثابت نہ ہوں سٹی کونسل سیکرٹریٹ چوک شاہ عباس پر سرائیکی مزدوروں کی بلوچستان میں شہادت پر انکی یاد میں شمعیں روشن کرنے کی تعزیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک ارشد اقبال بھٹہ نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ کی جانب سے شہید ہونیوالے مزدوروں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کر نا کسی حد تک درست اقدام ہے تاہم حکومت پنجاب کو مزدوروں کے تحفظ کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں ۔رانا نیک محمد زاہد،میر احمد کامران مگسی،میاں نعیم ارشد اور ریاض حسین بخاری نے کہا کہ بلوچستان میں یکے بعد دیگرے مسلسل سرائیکی مزدوروں کا قتل لمحہ فکریہ ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے چیلنج ہے صوبائی حکومتیں اور وفاقی حکومت اس کا تدارک کریں جنوبی پنجاب کے محنتی جفاکش مزدور وں کا کیا قصور ہے کہ انہیں گاجر مولی کی طرح کاٹا جا رہا ہے اور حکومتیں سوائے افسوس مذمت کے کچھ عملی اقدامات نہیں کررہیں ایسا نہ ہو کہ لاوا پکتا جائے اور ایک دن پھٹ جائے تب سنبھالنا مشکل ہو جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں