فروغ تعلیم میں اساتذہ کا کردار ناقابل فراموش،شائستہ زیبا

فروغ تعلیم میں اساتذہ کا کردار ناقابل فراموش،شائستہ زیبا

ملتان (لیڈی رپورٹر) ملتان جیسمین لائنز کلب کے زیر اہتمام گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بنڈہ سند یلہ ملتان میں اساتذہ کے عالمی دن کے حوالے سے اساتذہ کو گلدستے دئیے گئے اور کیک کاٹا گیا۔

تقریب سے خطاب میں ملتان جیسمین لائنز کلب کی صدر شائستہ زیبا نے کہا تعلیم کے فروغ میں استاد کے کردار کو فرموش نہیں کیا جا سکتا ۔استاد کردار بنا تا ہے اور علم اُس کو سنوارتا ہے جو سماج اُستاد کو فراموش کردیتے ہیں وہ ترقی نہیں کرسکتے ۔اساتذہ قوم کے معمار اور ملک کاوقار ہیں لہذا معاشرہ اساتذہ کو عزت واحترام دے کیونکہ یہ نئی نسل کو علم کے نور سے منور کرکے معاشرے کا مفید فرد بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔تقریب سے رفعت اعظم،ساجدہ خلیل، فرحت شفیق نے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ ٹیچر،مس سدرہ مصطفی، مس حمیرا جاوید،مس نادیہ افضل،مس زاہدہ پروین،سدرہ محمود،ٹیچر اسماء،ٹیچر نادیہ ٹیچر ثمن نے ملتان جیسمین لائنز کلب کے ممبران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اساتذہ معا شرے کا اہم طبقہ ہیں ملک وقوم کی تعمیر وترقی میں اساتذہ کردار انتہا ئی اہم ہے مگر بد قسمتی سے حکومت شعبہ تعلیم کے شعبہ کو بوجھ سمجھ رہی ہے حالا نکہ تعلیم وصحت کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں