خانیوال:ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت انسداد ڈینگی آگاہی واک

 خانیوال:ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت انسداد ڈینگی آگاہی واک

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے انسداد ڈینگی مہم کی خود نگرانی شروع کردی ہے ۔

محمد علی بخاری کی زیر صدارت انسداد ڈینگی آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جس میں اے ڈی سی جی غلام مصطفی،افسران، محکمہ صحت،سول سوسائٹی،میڈیا نمائندگان نے شرکت کی-ڈی سی نے شہریوں میں ڈینگی بارے آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کیئے قبل ازیں ڈی ایچ ڈی سی ہال میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھاکہ انسداد ڈینگی مہم میں فرضی اعداد و شمار ناقابل برداشت ہیں جدید اینڈرائیڈ سسٹم کے تحت ڈینگی کے خلاف سرگرمیوں کو پورٹل پرا پ لوڈ کیا جائے -انہوں نے کہا کہ ٹیمیں گھروں، ٹائر شاپس، قبرستانوں کی سرویلنس کریں -ڈینگی لاروے کی افزائش کا موجب کمرشل مقامات سربمہر کردیئے جائیں گے -انہوں نے مزید کہا کہ علما کرام جمعہ کے خطبات میں میں ڈینگی بارے شعور اجاگر کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں