گگو منڈی،بھٹہ مالکان قوانین کی دھجیاں بکھیرنے لگے

گگو منڈی،بھٹہ مالکان قوانین کی دھجیاں بکھیرنے لگے

گگو منڈی(نامہ نگار)بھٹہ خشت مالکان نے تحفظ ماحولیات قانون کی دھجیاں اڑا دیں انتظامیہ بھی ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پر گامزن شہری سانس ،گلے ،سینے کی بیماریوں کا شکار ہونے لگے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے پروٹیکشن سموگ اور تحفظ ماحولیات کے تحت صوبہ بھر میں کسی بھی قسم کے ٹائر ،پولی تھین بیگ اور چمڑے وغیرہ کو جلانے سے منع اور اسے سموگ کا سبب بننے کا ذریعہ قرار دے رکھا ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے پر محکمہ ماحولیات کو مقدمہ درج کروانے کا اختیار دے رکھا ہے لیکن یہ افسوس کا مقام ہے کہ بھٹہ خشت کے مالکان اس قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے دن رات پلاسٹ بیگ ،پرانے جوتے اور ٹائر وغیرہ جلاتے ہیں جس کی وجہ سے بھٹوں کے آس پاس دن رات گہرے زہریلے دھوئیں کے بادل چھائے رہتے ہیں اور قریبی آبادیوں کے مکین سانس ،گلے اور سینے کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں جبکہ تحفظ ماحولیات کے ذمہ داران اپنی ذمہ داریوں کو پوری طرح ادا نہیں کرتے مبینہ طور پر سب لوگ کرپشن کی بہتی گنگا میں اشنان کر رہے ہیں جس کا ثبوت یہ ہے کہ گزشتہ دنوں انسپکٹر تحفظ ماحولیات نے شہریوں کی شکایت پر مختلف بھٹوں کا معائنہ کیا جہاں قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ٹائر اور پلاسٹک بیگ وغیرہ جلائے جا رہے تھے لیکن انسپکٹر نے درجن کے قریب بھٹوں میں سے صرف ایک کے خلاف مقدمہ درج کروایا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں