سکندرآباد سب ڈویژن میں 29بجلی چور پکڑے گئے

سکندرآباد سب ڈویژن میں 29بجلی چور پکڑے گئے

سکندرآباد(نامہ نگار) مپیکو سب ڈویژن سکندرآباد میں ایس ڈی او اصغر ظہور نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ایک رات میں29 بجلی چوروں کو ڈائریکٹ بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا، کنکشن منقطع ،لاکھوں روپے جرمانہ ،مقدمات کے لیے تھانہ سٹی میں درخواست ارسال ،بلا امتیاز آپریشن جاری ۔

 تفصیل کے مطابق گزشتہ رات مپیکو سب ڈویثرن سکندرآباد کے ایس ڈی اواصغر ظہور ایل ایس راؤ قمر عباس نے ایس ای ملتان ایکسین شجاع آباد کی ہدایت پر اپنی ٹیم کے ہمراہ سکندرآباد دیوان والا، چاہ عیسیٰ والی پل، کنڈا رحیم بخش، آڑے والا کلچ پور ودیگر علاقوں میں ایک ہی رات میں 29 صارفین کو ڈائریکٹ بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کرا ن کے کنکشن موقع پر ہی منقطع کرکے ان کو لاکھوں روپے جرمانے بھی کئے ،بجلی چوروں کے خلاف تھانہ سٹی میں انداج مقدمات کے لیے درخواستیں بھی دے دی گئیں ۔ایس ڈی او اصغر ظہور کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بجلی چور ملک وقوم کے دشمن ہیں ،ان کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رہے گا ، جوکمرشل اور گھریلو صارفین ڈیفالٹر ہی،ں ان کے خلاف بھی رینجر کے ہمراہ آپریشن جلد شروع کریں گے ،ڈلفالٹر صارفین فوری طورپر مپیکو کی ادائیگیاں کردیں ورنہ ان کے خلاف قانون کی مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں