مکان پر قبضہ کی کوشش، دروازہ توڑ کردوسری جگہ لگا دیا

مکان پر قبضہ کی کوشش، دروازہ توڑ کردوسری جگہ لگا دیا

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)مرد اور خواتین کا مکان پر قبضہ کرنے کی کوشش ،دروازہ توڑ کر دوسری جگہ لگا دیا۔

وارڈ نمبر 14 ڈی کی رہائشی بشری ٰامین نے پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا کہ میری شادی محمد اصف عثمان جو کہ ملزموں کا حقیقی بھائی ہے ،نکاح میں حق مہر پانچ ہزار روپے نقد طے ہوا ،زیورات اور پانچ مرلے کا مکان نکاح فارم میں بھی درج ہے ،نکاح کے بعد مکان دے دیا ،مکان میں رہائش پذیر ہوں، ملزموں نے خاوند کی ایما پرمجھ پر تشددکیا،گھر سے نکال دیا،ہمشیرہ کے گھر مقیم ہوں، خاوند کے خلاف میں نے عدالت میں حق مہر ونان نفقہ کا دعوی ٰکیا تو خاوند کیساتھ راضی نامہ ہوگیا،مجھے مکان بھی دے دیا ،میں بھکر موجود تھی ،اطلاع ملی کہ آپ کے مکان پر قبضہ ہو رہا ہے اور تعمیرات بھی جاری ہیں،نئی جگہ پر دروازہ لگا دیا گیا ہے ، شام کو واپس آئی تودروازہ دوسری جگہ لگا ہوا تھا ،سامان بکھرا ہوا تھا ، عامر عثمانی، عتیق عثمانی ،کنیز بی بی ،فرحانہ ،اقراء سونا ،نقد رقم اور تعلیمی اسنادبھی بکس سے لے گئے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں