ڈی پی اومظفرگڑھ کی تھانہ قریشی میں کھلی کچہری،مسائل سنے

ڈی پی اومظفرگڑھ کی تھانہ قریشی میں کھلی کچہری،مسائل سنے

مظفرگڑھ( سٹی رپورٹر )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ سید حسنین حیدر نے تھانہ قریشی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

،کھلی کچہری میں ایس ایچ اوتھانہ قریشی سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ڈی پی او مظفرگڑھ نے شہریوں کی درخواستوں پر سماعت کی اور موقع پر افسروں کو شہریوں کے مسائل حل کرنے ، فرائض منصبی احسن طریقے سے سر انجام دینے ، منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرنے اور علاقے میں موثر گشت کا دائرہ کار وسیع کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کی عوام کو انصاف دہلیز پر فراہم کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہے ،عوام کے ساتھ نا انصافی اوراپنے فرائض منصبی ایمانداری سے سر انجام نہ دینے پر پولیس افسروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں