نوجوانوں کو کھیل کی بہترین سہولتیں دینگے ،عبدالرؤف مہر

نوجوانوں کو کھیل کی بہترین سہولتیں دینگے ،عبدالرؤف مہر

لودھراں (سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عبدالرؤف مہر کی بطور مہمان خصوصی اتھلیٹکس مقابلوں کے فائنل راؤنڈ میں شرکت ۔

ڈپٹی کمشنرنے کھلاڑیوں سے تعارفی ملاقات کی،جیتنے والوں کو مبارکباد پیش کی ۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو کھیل کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں اورکھیل کے میدانوں کو آباد کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،ہمارے کھیل کے میدان آباد ہوں گے تو ہسپتالوں میں رش کم ہو گا ، نوجوانوں کے لئے ہمہ قسم کھیل کی سہولیات فراہم کی جائیں گی ، سب مل کر نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور ترقی کے کوشاں ہیں ،شہروں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں کے نوجوانوں کو بھی کھیل کی یکساں سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں