افسر کارکردگی مزید بہتر بنائیں :ڈپٹی کمشنر کی ہدایت
وہاڑی(نمائندہ خصوصی ، نمائندہ دنیا، خبرنگار )ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر کی زیر صدارت بنیادی کارکردگی کے اعشاریئے (کے پی آئیز) کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے تمام محکموں کے ضلعی سربراہان کو صرف عوامی فلاح و بہبود پر توجہ دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ حکومت کی طرف سے وضع کردہ کے پی آئیز پر عملدرآمد کو تیز کریں اور افسر اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں بنیادی مراکز صحت اور رورل ہیلتھ مراکز کی ری ویمپنگ پر کام تیز کیا جائے ۔ضلع میں جاری ترقیاتی سکیموں کے کام کی رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ، تمام انتظامی افسران ہیلتھ مراکز، اسکولز و دیگر سرکاری محکموں کی مسلسل مانیٹرنگ کریں، باقاعدگی سے دوررے کریں ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے مزید کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس باقاعدگی سے مارکیٹس کا دورہ کریں عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیاء خورونوش باآسانی میسر ہونی چاہئیں دریں اثناء ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے اچانک چڑیا گھر کا دورہ کیا اور چڑیا گھر میں تفریح سہولیات اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ چڑیا گھر کے واکنگ ٹریک میں ٹف ٹائلز لگا کر خلا کو پر کرنے ، فوارہ فنگشنل کرنے ، کھال کی مرمت کرائی جائے اور صفائی ستھرائی کیلئے یومیہ اجرت پر سٹاف کی پروپوزل بھیجی جائے تاکہ چڑیا گھر میں پارک میں موجود گھاس کی تراش خراش اور صفائی ستھرائی باقاعدگی سے ہو سکے ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کہا کہ شہریوں کو چڑیا گھر میں بہترین سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس کیلئے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لایا جائے ۔