انسداد سموگ کارروائیاں رواں ماہ 90 گاڑیاں بند

  انسداد سموگ کارروائیاں رواں ماہ 90 گاڑیاں بند

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار )ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ٹریفک پولیس نے نومبر میں ابتک 90گاڑیاں بند کرادیں -پبلک ٹرانسپورٹ کی 480 گاڑیوں کے چالان کرکے 9 لاکھ 69 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری،ڈی پی او اسماعیل کھاڑک نے لاہور موڑ بس اڈے کا دورہ کیا اور سموگ آگاہی کاؤنٹر کا معائنہ کیا-انہوں نے مسافروں میں سموگ سے بچاؤ کیلئے ماسکس اور آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے۔اے سی خانیوال،سیکرٹری آرٹی اے ،ڈی ایس پی ٹریفک ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھاکہ ضلع میں سموگ ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرینس پالیسی ہے ۔ماحولیاتی آلودگی ،اینٹوں کے بھٹوں اور انڈسٹریل یونٹس کیخلاف بھی کارروائی جاری ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ٹریفک پولیس کو دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کیلئے فری ہینڈ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں