سموگ کے خاتمہ کیلئے جامع حکمت عملی بنائی جائے ،فہی اقبال قاضی
میلسی (نامہ نگار )سوسائٹی فار ہیومن رائٹس ضلع وہاڑی کے صدر میاں فہیم اقبال قاضی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت سموگ کے بڑھتے ہوئے اثرات سے نمٹنے کے لیے جامع منصوبہ بندی اور حکمت عملی اختیار کرے کیونکہ سموگ اب ایک عذاب کی شکل میں شہریوں کی صحت کو نگل رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اپر پنجاب کے چند شہروں کو اہمیت دیتے ہوئے وہاں مصنوعی بارش کا انتظام کیا۔لیکن ملتان ڈویژن جو پنجاب بھر میں سموگ کے پھیلاؤ میں پہلے نمبر پر آچکا ہے ،یہاں مصنوعی بارش کے لیے کوئی انتظام نہیں کیا گیا، حکومت صوبہ بھر میں یکساں طور پر اقدامات عمل میں لائے تاکہ احساس محرومی کا خاتمہ ممکن ہوسکے ۔