اکائونٹس آفیسر نے بل جعلی،مجھے پاگل قرار د یا :رانا جاوید
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) اکاونٹ آفس میں آئے ریٹائرڈ پولیس انسپکٹر رانا جاوید نے کہا ہے کہ اکاونٹس آ فیسر ندیم بٹ نے خودساختہ طور پر۔
میرے بل جعلی قرار دیکر مجھے پاگل قرار دیا ،اگر میرے بل جعلی ہوں تو میں ہر سزا بھگتنے کو تیار ہوں وزیراعلیٰ پنجاب مقامی اراکین اسمبلی،ڈسٹرکٹ بار کے عہدیدار و دیگر سماجی حلقے ندیم بٹ سے مظفرگڑھ کی جان چھوڑوا ئیں ، ریٹائرڈ انسپکٹر رانا جاوید کا ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ، انہوں نے الزام لگایا کہ اکاونٹس آفیسر نے ہر کام کے ریٹ اور کمیشن مقرر کئے ہوئے ہیں اکاونٹس آفیسر کے خلاف بیان وائرل ہونے پر سوشل میڈیا پر سخت تنقید کی جارہی ہے عوامی سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ اکاؤنٹ آفیسر ندیم نے تمام الزامات کو غلط قرار دے دیا۔