حکومت ملکی مسائل کے حل کیلئے سرگرداں :عبدالرحمن کانجو
کہروڑپکا(نمائندہ دنیا )موجودہ حکومت ملکی مسائل کے حل کے لیے سرگرداں ہے دھرنے ملک دشمنی کا شاخسانہ ہے۔
ترقیاتی کام سڑکوں کی مرمت اور بجلی کی سہولیات عوام فراہم کر رہے ہیں 118 چکوک اور بستیوں کو بجلی اور ٹرانسپورٹیشن کی سہولیات پر فوکس ہے ان خیالات کا اظہار ایم این اے عبدالرحمن خان کانجو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ لودھراں روڈ کی تعمیر اولین ترجیح ہے عوام کو سفری مشکلات سے نجات دلانے کے لیے بھرپور کاوشیں کر رہا ہوں 118 چکوک اور زیادہ آبادی والی بستیوں میں ٹرانسپورٹیشن کے لیے سرکات کی مرمت بھی جاری ہے جبکہ لٹکتی تاروں اور کم وولٹیج کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایل ٹی پروپوزل کی منظوری کے بعد تنصیب پر بھی کام ہو رہا ہے پی ٹی آئی کی جانب سے دی گئی کال سوائے جھاگ کے کچھ نہیں یہ بلبلے اپنی موت آپ مر جائیں گے وزیراعظم اور وزیراعلی کی سربراہی میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے سیاست دان مذاکرات کے ذریعے سے مسائل کو حل کرتے ہیں۔