ڈپٹی کمشنر نے ای لائبریری ، مسجد کا افتتاح کردیا
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن نے علامہ اقبال پبلک لائبریری میں ای لائبریری کا افتتاح کر دیا ہے ۔
, انہوں نے علامہ اقبال پبلک لائبریری کی تزئین و آرائش اور نئی تعمیر ہونے والی مسجد کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کیلئے علامہ اقبال لائبریری میں مختلف موضوعات کی کتابوں کے ساتھ ساتھ ای لائبریری بھی قائم کر دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ طلباء و طالبات اور عام شہری ای لائبریری سے استفادہ کر سکتے ہیں، ای لائبریری کا مقصد شہریوں کو پڑھنے ، لکھنے ، سیکھنے ،تحقیق کرنے اور آگے بڑھنے کی لگن پیدا کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ لائبریری میں طلبا و طالبات اور عام شہریوں کو جدید کتابیں فراہم کی جاتی ہیں۔چیف لائبریرین۔ اس موقع پر چیف لائیبریرین عطا اللّٰہ نے کہا کہ ای لائبریری کے انقلابی منصوبے کا مقصد شہریوں کو مثبت اور تعمیری سرگرمیاں مہیا کرنا ہے ۔