عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں،ثاقب خورشید
وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے رہنما ایم پی اے میاں ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں حکومت عوام کو بنیاد سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
وہاڑی شہر میں برساتی پانی کی نکاسی کے لیے کی ساڑھے 19 کروڑ روپے کی لاگت سے برساتی نالے اور سٹوریج ٹینک بنایا جارہا ہے جس سے شہر میں برساتی پانی کی نکاسی مین بھرپور مدد ملے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر میں بنائے جانے والے برساتی نالوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری صفدر گجر ، سی ای او بلدیہ علی احمد صابر ،گورنمنٹ کنٹریکٹر چودھری سعید چوہان ، عبدالجبار ، ایکسین بلدیہ بدر مجید ، سب انجینئر رانا عدیل اتفاق ، ندیم بٹ ، سابق کونسلر ندیم شیروانی ، سرفراز پہوڑ ، عظمان رانا سمیت معززین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ منصوبہ کی تعمیر وقت مقررہ میں مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ بہترین میٹریل کا استعمال یقینی بنایا جائے ۔اس موقع پر انہوں نے سٹوریج ٹینک اور مختلف مقامات سے نالے کی جگہ کا معائنہ بھی کیا جبکہ ٹھیکیدار چودھری سعید نے انہیں منصوبے بارے بریفنگ بھی دی۔