پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ایکشن، 1 ہزار لٹر ناقص دودھ تلف

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ایکشن، 1 ہزار لٹر ناقص دودھ تلف

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)فوڈ اتھارٹی کی ناقص دودھ کیخلاف کارروائی، 1 ہزار لٹر پانی ملا دودھ موقع پر تلف کر دیا۔

کارروائی مندرہ ٹول پلازہ پر ناکہ لگا کر کی گئی۔ ترجمان کے مطابق تقریباً 1 لاکھ 17 ہزار لٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی۔ ناقص دودھ سپلائی کرنے پر 2دودھ بردار گاڑیوں کو 65ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ 26 دودھ بردار گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں