شہری کو سابقہ رنجش پر قابو کرکے بدترین تشدد کانشانہ بنادیاگیا

شہری کو سابقہ رنجش پر قابو کرکے بدترین تشدد کانشانہ بنادیاگیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شہری کو سابقہ رنجش کی بناء پر قابو کرکے بدترین تشدد کانشانہ بنادیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ساندل بار کے علاقے چکنمبر 32 ج۔ ب میں سیف علی نامی شہری نے پولیس کوبتایا کہ سابقہ رنجش کی بناء پر مسلح ملزمان کی جانب سے اسکے بھائی وارث کو قابو کرلیاگیا اور تشدد کانشانہ بنانے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں