حکومت پولیو کے خاتمہ کیلئے پر عزم ہے، وزارت صحت

 حکومت پولیو کے خاتمہ کیلئے پر عزم ہے، وزارت صحت

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)پاکستان نے رواں سال دوسری بار 20 تا 22 نومبر گلوبل پولیو ایریڈیکیشن انیشی ایٹو (GPEI) کے وفد سے ملاقات کی جس میں پولیو کے خاتمے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن ڈاکٹر ملک مختار بھرتھ اور وزیر اعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نے گزشتہ روز وفد سے ملاقاتیں کیں۔ وفد کی سربراہی جی پی ای آئی کے پولیو اوور سائٹ بورڈ کے چیئر مین اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن میں گلوبل ڈویلپمنٹ کے صدر ڈاکٹر کرس ایلائس کر رہے تھے۔ عائشہ رضا اور نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے انسداد پولیو کے کوآرڈینیٹر محمد انوار الحق نے بر یفنگ دی ،عائشہ رضا نے کہا حکومت ملک سے پولیو کے خاتمہ کیلئے پر عزم ہے ، ڈاکٹر بھرتھ نے کہا مرض کے خاتمہ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔وفد نے کراچی کا دورہ بھی کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں