سندھ ایجوکیشن امپروومنٹ پروجیکٹ نے ایک اور سنگ میل عبورکرلیا
کراچی(سٹی ڈٖیسک )سندھ ایجوکیشن امپروومنٹ پروجیکٹ نے ایک اور سنگ میل عبورکرلیا جب تمام بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے آئی ٹی اور۔۔۔
امتحانات کے افسران کی صلاحیتوں کے فروغ کے لیے تربیتی پروگرام کی گریجویشن تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔یہ ایونٹ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ، حکومت سندھ کی جانب سے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز ڈپارٹمنٹ کے تعاون سے منعقد کیا گیا، اور اس میں 85 افسران کیلئے 6 روزہ جامع تربیتی پروگرام کی تکمیل کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سندھ سیکنڈری ایجوکیشن امپروومنٹ پروجیکٹ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد رضوان سومرو نے پروجیکٹ کے سندھ کی تعلیم اور امتحانات کے شعبے میں اصلاحات میں اہم کردار کو اجاگر کیا۔ مہمان خصوصی سیکریٹری یونیورسٹیز اور بورڈز محمد عباس بلوچ نے کہا کہ آج کی تقریب سندھ کی تعلیمی بہترین معیار کے عزم کا غماز ہے ۔ افسران کو جدید مہارتوں اور ٹیکنالوجی سے لیس کر کے مضبوط امتحانی نظام کو یقینی بنا رہے ہیں ۔