واک کرتے شہری سے گن پوائنٹ پرموبائل فون چھین لیا گیا
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) اسلام آباد میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو شہری سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔
ایف ایٹ فور میں عدنان عارف دوستوں کے ہمراہ واک کر رہے تھے کہ دو موٹر سائیکل سواروں نے ان پر پستول تان لیا اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے، تھانہ ایف ایٹ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی۔