بچوں کا عالمی دن:جووینائل بورسٹل انسٹی ٹیوٹ میں سیمینار

بچوں کا عالمی دن:جووینائل بورسٹل انسٹی ٹیوٹ میں سیمینار

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)پرزنرز ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام جووینائل بورسٹل انسٹی ٹیوٹ فیصل آباد میں بچوں کے عالمی دن کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔

جس میں ڈی آئی جی جیل خانہ جات رانا رضااللہ ،سپرنٹنڈنٹ نازک شہزاد،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اسد طارق،ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال خالدہ رفیق، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال آمنہ عالم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر و انچارج جووینائل انسٹی ٹیوٹ صوفیہ رضوان کے علاوہ ممبران پرزنرز ویلفیئر سوسائٹی میاں ندیم احمد چیئرمین فیصل آباد این جی اوز نیٹ ورک،ملک محسن ایڈووکیٹ، ڈاکٹر عدنان فاروق ،علی عمران ماہر نفسیات،نازلین اکرم ماہر نفسیات،مسز حنا اسلم ،محمد عثمان، ثمینہ مدثر،فاروق اعظم،پروفیسر مسعود احمد اور مسز نازیہ محسن کے علاوہ دیگر سماجی کارکنوں اور جووینائل کے عملہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے آمنہ عالم، صوفیہ رضوان، خالدہ رفیق اور نازک شہزاد نے کہا کہ آج کا دن بچوں کے ساتھ نہ صرف اظہار یکجہتی کا ہے بلکہ بچوں کے حقوق پر بات کرنے اور حقوق دلوانے کا ہے ، بچے ہمارا مستقبل ہیں جن کے ہاتھوں میں آج کتاب ہونا تھی وہ آج کیوں یہاں ہیں، آپ ہمارا مستقبل ہیں ،وقتی طور پر غصے اور غلط فیصلے انسان کو بہت نقصان پہنچاتے ہیں،اگر انسان ہمیشہ اپنی سوچ کو مثبت رکھے تو کبھی بھی منفی سوچ ذہن میں نہیں آتی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں