پنجاب یونیورسٹی:ہیلی ریسرچ ویک کی اختتامی تقریب

پنجاب یونیورسٹی:ہیلی ریسرچ ویک کی اختتامی تقریب

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا ہے کہ پاکستان میں صنعتوں کو درپیش مسائل کا حل پیش کرنے کیلئے جامعات کوکردار ادا کرنا ہوگا۔

وہ پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف کامرس کے زیر اہتمام ہیلی ریسرچ ویک 2024 کی اختتامی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پرپنجاب یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، ڈین فیکلٹی آف کامرس پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان،کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر حافظ ظفر احمد،صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میاں ابوذر شاد، امریکہ، دبئی سے مندوبین، ماہرین اقتصادیات، صنعتکار، پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں سے ماہرین تعلیم، فیکلٹی ممبران اور طلبا نے شرکت کی۔اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہاکہ پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے سب مل کر کام کریں تو کامیابی مل جائے گی۔ انہوں نے بہترین تقریب کے انعقاد پر منتظمین کو مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسی تقاریب سے طلبا کو ماہرین کے تجربات سے سیکھنے کو ملتا ہے ۔ پروفیسر ڈاکٹر حافظ ظفر احمد نے کہا کہ اس تقریب سے نہ صرف طلبا کورہنمائی ملے گی بلکہ پاکستان کے معاشی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے نئی حکمت عملیوں کی ترغیب بھی ملے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں