احتجاج سب کا حق، حکومت مسائل بڑھا رہی:جماعت اسلامی
لاہور(سیاسی نمائندہ)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے گرڈ سٹیشن کی مہنگی ترین بجلی کے استعمال میں کمی کے باعث بجلی صارفین پر 200 ارب روپے سے زیادہ کا بوجھ ڈال دیا ہے۔۔۔
حکومت نے آئی پی پیز کا پیٹ بھرنے کے لئے عوام کے خون کا آخری قطرہ تک نچوڑ لیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مہنگے بجلی گھروں، آئی پی پیز سے نجات حاصل کی جائے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔ پر امن احتجاج ہر کسی کا حق ہے حکومت کی جانب سے روکنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال نا قابل فہم اور مایوس کن ہے۔ حکومت اپنے لئے خود مسائل پیدا کر رہی ہے ۔گزشتہ 18 ماہ کے دوران حکومت نے احتجاج اور دھرنے روکنے کی غرض سے قومی خزانہ سے 2 ارب 70 کروڑ روپے خرچ کر دیئے ہیں۔ نا اہلوں کا ایک ٹولہ ہے جس میں صلاحیت نام کی کوئی چیز نہیں۔