سموگ ایس او پیز، 134 دکانیں، مارکیٹس بند کرا دی گئیں

سموگ ایس او پیز، 134 دکانیں، مارکیٹس بند کرا دی گئیں

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)سموگ کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی کارروائیاں جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں انسداد سموگ کے لیے ضلعی انتظامیہ فیلڈ میں متحرک ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 22 دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مال کی چیکنگ کی گئی۔ 159 جگہوں پر انسدادِ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا گیا ۔ خلاف ورزی پر 134 دکانوں، مارکیٹس اور شاپنگ مال کو بند کروایا گیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والی 93 دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مال سیل،خلاف ورزیوں پر ایک لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے ۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے کہا کہ 484 مقامات کی چیکنگ کے دوران کوئی خلاف ورزی نہیں پائی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نے 425 مقامات کی چیکنگ کے دوران 7 خلاف ورزیوں پر ایکشن لیا اور اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن نے 422 پوائنٹس میں سے 12 خلاف ورزیوں پر کارروائی کی ۔ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سموگ کے تدارک کیلئے کوشاں ہے اور شہری تعاون کریں۔ شہری کسی بھی قسم کی متعلقہ معلومات کے حصول یا شکایت کی صورت میں ڈی سی آفس کنٹرول روم نمبر 03070002345 پر واٹس ایپ میسج یا ڈی سی آفس کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر میسج یا کمپلینٹ کی صورت میں رابطہ کر سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں