اہم کمرشل شاہراہوں پر پارکنگ قوانین کی انفورسمنٹ کا ٹھوس میکانزم بنانیکی ہدایت

 اہم کمرشل شاہراہوں پر پارکنگ قوانین کی انفورسمنٹ کا ٹھوس میکانزم بنانیکی ہدایت

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ٹریفک انجینئرنگ اینڈ ٹرانسپورٹ پلاننگ ایجنسی (ٹیپا) کا دورہ کیا۔

اس موقع پر چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے ڈی جی ایل ڈی اے کو ٹیپا میں جاری ریفارمز و کارکردگی بارے بریفنگ دی۔اجلاس میں صوبائی دارالحکومت کے ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریاز میں پارکنگ قوانین پر عملداری اور ٹیپا انفورسمنٹ ونگ کی ورکنگ کابھی جائزہ لیا گیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق نے کہاکہ شہر میں پارکنگ قوانین پر عملدرآمد کرنا ٹیپا کی اولین ترجیح ہونا چاہیے۔ شہر کی اہم کمرشل شاہراہوں پر پارکنگ قوانین کی انفورسمنٹ کا ٹھوس میکانزم بنایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں