یوم قائدا ورکرسمس پرفول پروف سکیورٹی کی ہدایت

یوم قائدا ورکرسمس پرفول پروف سکیورٹی کی ہدایت

کراچی(اسٹاف رپورٹر )ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی سربراہی میں کراچی پولیس آفس میں کرائم کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔

 اجلاس میں زونل ڈی آئی جیز ، ڈی آئی جی سی آئی اے ، ڈی آئی جی ٹریفک ، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ضلعی ایس ایس پیز، ایس ایس پیز انویسٹی گیشن و دیگر سینئر افسران نے شرکت کی ۔تینوں زونل ڈی آئی جیز نے اپنے زونز کی کارکردگی سے متعلق کراچی پولیس چیف کو بریفنگ دی۔ اجلاس میں جرائم اور امن و امان کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ زیر تفتیش مقدمات کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کی گئیں۔ پولیس چیف نے شہر میں کرائم کے سدباب کے لیے جامع حکمت عملی تیار کرنے اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر پولیس کارروائیوں میں تیزی لانے کے احکامات جاری کئے۔ ہوائی فائرنگ کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ یوم قائد اعظم اور کرسمس کے موقع پر فول پروف سیکورٹی کے اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں