ایس پی انوسٹی گیشن محمد جاوید اختر جتوئی کا تھانہ کینٹ کا دورہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی ہدایت پر ایس پی انوسٹی گیشن محمد جاوید اختر جتوئی نے تھانہ کینٹ کا وزٹ کیا۔
، دوران وزٹ انہوں نے تھانہ کی صفائی، بلڈنگ، مال مقدمات، ملازمین کی بیرکیں، فرنٹ ڈیسک روم اور تھانہ کے ریکارڈ کا جائزہ لیا اور حوالات تھانہ کو چیک کیا۔اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن محمد جاوید اختر جتوئی نے کہا کہ سائلین سے عزت واحترام سے پیش آئیں اور شہریوں کو مکمل سہولیات فراہم کریں، عوامی تحفظ ہماری ذمہ داری ہے لہذا اپناکام پوری ذمہ داری اور محنت سے کریں ڈیوٹی میں لاپرواہی اور غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔