فوڈ اتھارٹی ٹیموں کی کارروائیاں ،3 سویٹ بیکری یونٹ بند

 فوڈ اتھارٹی ٹیموں کی کارروائیاں ،3 سویٹ بیکری یونٹ بند

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے ملاوٹ مافیا کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر ڈپٹی ڈائریکٹر کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے اقبال ٹاؤن ستیانہ روڈ،نشاط سینما چوک۔۔

اڈا اواگت میں کارروائیاں کیں اور271 ٹوٹے انڈے ،72کلو ممنوعہ اجزا تلف کرادیں جبکہ3 سویٹ بیکری یونٹ بند،ایک سنیکس یونٹ کو2لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا۔نشاط سینما چوک اور اڈا اواگت میں معروف بیکری یونٹ کو قوانین کی خلاف ورزیوں پر بند کیا گیا۔ ممنوعہ اجزا کے استعمال بچوں کی پسندیدہ اشیا بنانے پر سنیکس یونٹ کو2لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا۔اسی طرح یونٹس میں صفائی کے ناقص انتظامات، حشرات کی بھرمار پائی گئی۔پروسیسنگ ایریا میں سگریٹ نوشی کے ثبوت،گندا واشنگ ایریا اور نان فوڈ گریڈ برش کا استعمال کیا جارہا تھا۔ سنیکس کی تیاری میں استعمال ہونے والے ممنوعہ اجزا کی بڑی کھیپ کو تلف کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں