تیسرے انٹر کالجیٹ ڈویژنل سپورٹس مقابلوں کی افتتاحی تقریب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) محکمہ ہائر ایجوکیشن کے زیر تمام تیسرے انٹر کالجیٹ ڈویژنل سپورٹس مقابلوں کی افتتاحی تقریب۔
گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین چاندنی چوک پر منعقد ہوئی۔ رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر جہانزیب اعوان تھے ۔ تقریب میں سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید ، ڈائریکٹر کالجز نائید ناز ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر ابو الحسن نقوی، پرنسپل ڈاکٹر صفیانہ شاہین کے علاوہ چاروں اضلاع سے 11 خواتین کالجز کی کھلاڑیوں اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔ انٹر کالجیٹ کے طالبات کی سطح کے مقابلے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین چاندنی چوک جبکہ طلباء کے مقابلے گورنمنٹ انبالہ مسلم کالج میں31 دسمبر تک جاری رہیں گے ۔ طالبات 9 جبکہ طلباء 13 مختلف کھیلوں میں اپنے جوہر دکھائے گے ۔ افتتاحی تقریب میں خواتین کھلاڑیوں نے اپنے اضلاع کی نمائندگی کرتے ہوئے مارچ پاسٹ کیا۔ مقابلوں کی مشعل روشن کی گئی جبکہ گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین چاندنی چوک کی طالبات نے پی ٹی شو بھی پیش کیا۔ کھیلوں میں حصہ لینے والی طالبات نے حلف بھی دیا۔