پاکستان اور ترکیہ کے عوام دکھ سکھ میں ہمیشہ اکٹھے رہے:عرفان اوغلو

پاکستان اور ترکیہ کے عوام دکھ سکھ  میں ہمیشہ اکٹھے رہے:عرفان اوغلو

اسلام آباد (نامہ نگار) ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو نے کہا پاکستان اور ترکیہ کے عوام کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات ہیں اور وہ ہمیشہ دکھ سکھ کے موقع پر اکٹھے کھڑے رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پریس کلب میں مین کانفرنس ہال کی تزئین و آرائش کے بعد افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا، صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے کانفرنس ہال کی تزئین و آرائش کیلئے تعاون پر ترک ادارہ (ٹیکا) کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ صدر این پی سی اظہر جتوئی اور سیکرٹری نیئر علی نے کہا یہ جڑواں شہروں کے صحافیوں کیلئے تاریخی موقع ہے، ہم ٹیکا کی ٹیم کے شکر گزار ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں