روڈ سیفٹی میں خواتین کا کردار کے موضوع پر آگاہی سیمینار

 روڈ سیفٹی میں خواتین کا کردار کے موضوع پر آگاہی سیمینار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)دی یونیورسٹی آف فیصل آباد میں روڈ سیفٹی سے متعلق خواتین کا کردار کے موضوع پر آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔

جس کے مہمان خصوصی ڈی آئی جی موٹر وے سنٹرل زون 2 ڈار علی خان خٹک تھے ۔ان کے علاوہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے سپرنٹنڈنٹ پولیس قلب عباس سپرا، روڈ سیفٹی آفیسر رانا عرفان احمد، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس مس ثمینہ ثروت ودیگر ٹیم ممبران نے بھی شرکت کی۔ یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ ملک، رجسٹرارڈاکٹر زاہدہ مقبول، فیکلٹی ممبران و طالبات کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ لیکچر کے دوران ڈار علی خان خٹک نے بتایا کہ گلوبل روڈ سیفٹی انڈیکس کے اعدادو شمار کے مطابق دنیا بھر میں 183 ممالک میں سے پاکستان 95 ویں نمبر پر ہے ۔ سڑک پر حادثات کے اعدادوشمار کے حوالے سے پاکستان ایشیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے ۔ پاکستان میں سالانہ اوسطاً 10379 حادثات ہوتے ہیں جن میں 5600 سے زائد افراد موت کا شکار ہوجاتے ہیں جو کہ تشویشناک ہے ۔ ایسے آگاہی سیمینارز کے انعقاد کا مقصد لوگوں کو سڑک پر سفر کرتے وقت محفوظ رہنے کے اصولوں اور طریقوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں