کالجوں میں لیپ ٹاپ سکیم دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

کالجوں میں لیپ ٹاپ سکیم  دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے صوبے بھر کے کالجوں میں لیپ ٹاپ سکیم دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ذہین طلبا و طالبات کو سکالرشپ پر بیرون ملک بھجوائیں گے۔۔۔

 امسال ایم بی بی ایس میں 14 ہزار طلبا و طالبات کا داخلہ سکالرشپ پر ہوا ،پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ٹرانسفر پوسٹنگ کے لئے رشوت یا سفارش نہیں بلکہ میرٹ پر فیصلے ہوئے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے داخلہ مہم میں بہترین کارگردگی کا مظاہر ہ کرنے والے کالج سربراہان میں شیلڈز و تعریفی اسناد کی تقسیم کرنے کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں