سو ئی گیس کے بھا ری بل دیکھ کر صا رفین کی چیخیں
موترہ(نامہ نگار )ڈسکہ اور گرد و نواح میں ماہ دسمبر میں آنیوالے سوئی گیس کے بلوں نے صارفین کی چیخیں نکال دیں ، علاقہ بھرمیں رواں ماہ دسمبر میں آنیوالے سوئی گیس کے بلوں میں ہزاروں روپے ٹیکس ڈال کر بھیج دئیے ہیں۔۔۔
جس شہری کو سوئی کا گیس بل پہلے چند سو روپے آتاتھا اس دفعہ اس کو پانچ سے چھ ہزار روپے کابل تھما دیاگیا ہے جس کو دیکھ کر وہ پریشان ہوگئے ہیں۔ شہریوں کاکہنا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی نے ہمارا جینا دوبھر کر رکھا ہے اور رہی سہی کسر گیس کے بلوں نے نکال دی ہے ۔ تنخوا ہ دار طبقہ کاکہناہے کہ جتنا سوئی گیس کا بل بھیجا گیا ہے اگر تنخواہ میں سے جمع کرائیں تو باقی بچنے والی رقم سے پورا مہینہ گھر کاگزر بسر نہیں چل سکتا، پہلے کبھی اتنے زیادہ سوئی گیس کے بل نہیں آئے جتنے اس دفعہ بھیج دئیے گئے ہیں ،اگر بلوں کو کم نہ کیاگیاتو احتجاج کرنے پرمجبور ہوجائینگے ۔شہریوں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیاہے کہ سوئی گیس کے بلوں میں اضافی ٹیکسوں کا نوٹس لیاجائے اور بلوں میں کمی کی جائے ۔