شہری خدمات آئی ٹی کے ذریعے مزید آسان بنانے کی ہدایت
لاہور(سٹاف رپورٹر سے)چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے گزشتہ روز لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور کمرشل عمارات کے نقشوں کی منظوری کو جلد آن لائن کرنے سے متعلق ہدایات جاری کیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ ایل ڈی اے کی جانب سے نقشوں کی آن لائن منظوری، پراپرٹی سٹیٹس کی آن لائن دستیابی کی سہولت کی فراہمی اور ریکارڈ کی سفٹنگ ایک سنگ میل ہے ۔ انہوں نے شہریوں کو خدمات کی فراہمی آئی ٹی کے ذریعے مزید آسان بنانے کی ہدایت کی۔ چیف سیکرٹری نے ایل ڈی اے سٹیزن فیسیلی ٹیشن سنٹر اور آ ڈنٹیفکیشن سیل کا معائنہ بھی کیا۔بعد ازاں چیف سیکرٹری نے ایل ڈی اے کے امورسے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کی جس میں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ریونیو جنریشن اور جاری و مجوزہ منصوبوں بارے بریفنگ دی۔ چیف سیکرٹری نے ایل ڈی اے کی850 کنال قیمتی پراپرٹی واگزار کرانے کے اقدام کو سراہا۔