الخدمت فائونڈیشن ،9بے روزگار وں میں ریڑھیاں تقسیم

 الخدمت فائونڈیشن ،9بے روزگار وں میں ریڑھیاں تقسیم

وہاڑی(خبرنگار ،نمائندہ خصوصی )الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے 9 بے روزگار افراد میں ریڑھیوں کی تقسیم کی تقریب فیصل ٹاؤن میں منعقد ہوئی ۔۔۔

جسکی صدارت ضلعی صدر الخدمت فاؤنڈیشن سید جاوید حسین شاہ نے کی ،تقریب کے مہمان خصوصی صدر ڈسٹرکٹ بار چودھری نوازش علی گجر،سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی عبدالحنان خان بدھ تھے مقررین نے خطاب میں الخدمت فاؤنڈیشن نے بے روزگار نوجوانوں کو رزق حلال کے حصول کے قابل بنا کر مستحسن اقدام اٹھایا بے روزگاری کے سیلاب پر قابو پانے کے لیے حکومت اور معاشرہ کے تمام سٹیک ہولڈرز کو اپنا موثر کردار ادا کرنا چاہیے ۔آخر میں سبزی و فروٹ سے بھرے ٹھیلے غریب محنت کشوں میں تقسیم کیے گئے 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں