ایس بی سی اے کو لیمارکیٹ میں غیر قانونی تعمیرات مسمار کرنے کا حکم

 ایس بی سی اے کو لیمارکیٹ میں غیر قانونی تعمیرات مسمار کرنے کا حکم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے لی مارکیٹ میں آٹھ منزلہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواست پر ایس بی سی اے کو غیر قانونی تعمیرات مسمار کرنے کا حکم دیا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق منگل کے روز سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے لی مارکیٹ میں آٹھ منزلہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواست کی سماعت کی، وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ علاقے میں ایس بی سی اے کی جانب سے گراؤنڈ پلس ٹو تعمیرات کی اجازت ہے ، بلڈر نے آٹھ منزلہ عمارت تعمیر کی ہے ، گزشتہ سماعت پر ایس بی سی اے کی جانب سے رپورٹس جمع کرائی گئیں کہ غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کردیا گیا ہے جبکہ تاحال غیر قانونی عمارت قائم ہے مسمار نہیں کیا گیا، عدالت نے ایس بی سی اے حکام پر اظہار برہمی کیا، ایس بی سی اے حکام نے عدالت میں کہا کہ غیر قانونی تعمیرات کو 3 مہینے میں مسمارکردیا جائے گا،مہلت دی جائے ، عدالت نے ایس بی سی اے حکام کی استدعا پر 3 ماہ کی مہلت دیتے ہوئے عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے کے الیکٹرک ، واٹر بورڈ و دیگر کو ایک ہفتے میں متعلقہ عمارت سے تمام یوٹیلیٹی کنکشنز منقطع کرنے کا حکم دیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں